سرخ_قالین_کے_نیچے
سرخ_قالین_کے_نیچے 31/جنوری نقطہ نظر : رابرٹ کلیمنٹس ترجمہ: ریاض الدین مبارک ۔۔۔ اور پھر یوں ہوا کہ ہندوستان نے جمعہ 26/جنوری کو خسروانہ پریڈ کے ساتھ اپنے یوم جمہوریہ کا جشن منایا۔ بطور مہمانان اعزازی تھائی لینڈ، ملائیشیا، ویت نام، فلپین، برونائی، لاوس، کمبوڈیا، سنگاپور اور مینمار کے رہنماؤں نے سرخ قالین پر قدم رنجہ فرمایا۔ ایک موثر اور پر شکوہ فوجی طاقت کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی جھلکیوں کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ اسی اثناء میں شاید وہ تھائی لینڈ کے ہی صدر تھے جنہوں نے لال قالین کے نیچے ہونے والی کسی حرکت کی طرف اشارہ کیا۔ "اوہ، یہ کچھ بھی نہیں ہے!" سفید ریش ہندوستانی رہنما نے قالین کے اُبھار کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے فوراً کہا۔ "جی ہاں، مجھے بھی دکھائی دے رہا ہے!" ملائیشیا کے سربراہ نے تائید میں سر ہلایا: "میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک اسکول بس میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو غنڈے دھمکی دے رہے ہیں!" "کثرت میں وحدت کے اس خوبصورت نظارے کو دیکھیں!" قالین سے دوسرے رہنماؤں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے سفید ریش نے فرمایا۔ "وہ کیا ہے؟" لا...